ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جونپور: کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار معطل

جونپور: کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار معطل

Mon, 24 Aug 2020 17:57:42    S.O. News Service

جونپور،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں کھٹہن تھانے کے انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں کھٹہن کے گاؤں فیروزپور میں دو پڑوسیوں کے درمیان زمینی تنازع کے سلسلے میں اتوار کو پیش آئے حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موقع واردات پر آئے وارانسی کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے سنگھ مینا نے سردست مقامی پولیس کی لاپرواہی دیکھی تو انہوں نے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت دی کہ یہاں کے انچارج انسپکٹر، حلقہ کے داروغہ اور کوبرا کے دو سپاہیوں کو معطل کیا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر ایس پی نے انچارج انسپکٹر کھٹہن جگدیش کشواہا، حلقے کے داروغہ سب انسپکٹر دوارکا پرساد یادو و کوبرا موبائل کے دو کانسٹیبل ترگن کمار اور دیپک کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ زمینی تنازع میں ہوئے پرتشدد واقعہ میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


Share: